(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل چارباغ کی آل پارٹیز کانفرنس نے چارباغ کو دوسرے صوبائی اسمبلی کے حلقہ میں شامل کرنے کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔تحصیل کونسل چارباغ نے بھی چارباغ کی تقسیم کے فیصلہ کو مسترد کردیا۔ آل پارٹیز کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ منگل 13 مارچ کو چارباغ میں شٹر ڈاؤن اور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے مقامی رہنما اور کارکن شرکت کریں گے۔ دوسری جانب چارباغ تحصیل کونسل کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحصیل ناظم نوید خان نے بھی شرکت کی اور کونسل کے تمام ارکان نے چارباغ کو تقسیم کرنے اور حلقہ بندی کے غیر منصفانہ فیصلے کی مذمت کی
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
