Swat

سیم سنز کمپنی سے محکمہ جنگلات کی زمین واگزار

(باخبر سوات ڈاٹ کام) ملم جبہ میں محکمہ جنگلات نے نجی کمپنی ’’سیم سنز ‘‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان سے محکمہ جنگلات کی زمین واگزار کراکر ان کے جنگلے اور خار دار تار گرادیے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق نجی کمپنی کو چیئر لفٹ کے لئے صوبائی حکومت نے بارہ ایکٹر زمین لیز پر دی تھی اور کمپنی نے سیکڑوں ایکٹر محکمہ جنگلات کی اراضی پر قبضہ کرکے اس کے چاروں طرف خار دار تار اور جنگلے لگائے تھے۔ اس کے خلاف محکمہ جنگلات نے کارروائی کی۔ محکمہ کے مطابق کمپنی کے خلاف نیب نے بھی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔