(باخبر سوات ڈاٹ کام) عوامی ورکر ز پارٹی پاکستان کے سربراہ فانوس گوجر نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریت کی جدو جہد جس میں پارلیمنٹ کی حقیقی بالا دستی اور نیشنل سیکورٹی سٹیٹ کے تصور کا خاتمہ،پاکستان میں بسنے والے تمام قوموں کے مساوی حقوق اور ان کے معاشی مسائل پر ان ہی کی قدرت،جنسی برابری ، غیر مسلم آبادی کے حقوق کا تحفظ، مذہب کو ریاست و سیاست سے الگ کرنے کے اصول پر سیکولر سماج کی تشکیل موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے۔ فٹ بال گراؤنڈ بلو گرام میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں دہشت گردی کے خاتمے کے بعد بنیادی آئینی اور انسانی حقوق کا پاس رکھتے ہوئے جگہ جگہ قائم چیک پوسٹیں ختم کر کے عوام کے آزادانہ نقل و حمل اور اظہارِ رائے کی آزادی کو یقینی بنایا جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں نافذ آئین کے آرٹیکل 247 کا فوری خاتمہ کیا جائے۔ اس موقع پر ایک بیس نکاتی اعلامیہ سوات ڈکلریشن کے نام سے جاری کیا گیا جس میں ماحولیات، زراعت، جنگلات کے تحفظ و ترقی کے لئے کئی تجاویز پیش کی گئی ہیں اور کسانوں، صحافیوں، مزدوروں اور کاروباری لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے ایک مؤثر آواز اٹھانے کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن افسوس کہ اس پر عمل نہیں ہو رہ
Swat
