Swat

مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ جاں بحق، دو زخمی

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کے علاقہ گوگدرہ میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک بچہ ملبے تلے دب کر جاں بحق اور دو بچے زخمی ہوگئے ۔ دو بھائی ایک دوست کے ساتھ گھر کے قریب ٹیکراکے نیچے کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک ٹیکرے سے مٹی کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں تینوں بچے ملبے تلے دب گئے۔ مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے چھے سالہ عماد کو مردہ اور ان کے بھائی فاروق اور دوست فواد کو زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔