Swat

بارش اور آسمانی بجلی سے کئی مکانات گر گئے

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بارش اور آسمانی بجلی گرنے سے کئی مکانات کو گرگئے جس میں ایک شخص زخمی ہوا اور چار مویشی ہلاک ہوگئے۔ تلنگ غالیگے میں اختر گل کے مکان پر آسمانی بجلی گری جس کے نتیجے میں وہ زخمی اور گھر میں موجود چار مویشی ہلاک ہوگئے۔ملوک آباد میں بھی بارش کی وجہ سے عباس کے مکان کا ایک کمرہ گرگیا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ملوک آباد ہی میں میاں عمر علی کے چار کمروں پر مشتمل مکان گرگیا، جس میں تمام سامان ملبے تلے آگیا۔ تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ چینکولئی میں آسمانی بجلی گرنے سے خیر الرحمان کے مکان کی دیوار گر گئی

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔