(باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے علاقہ امانکوٹ میں بجلی وولٹیج میں اضافے سے سیکڑوں کی تعداد میں الیکٹرانکس اشیا جل گئیں۔ گذشتہ روز سے امانکوٹ میں بجلی کا وولٹیج زیادہ ہوگیا جس کی وجہ سے سیکڑوں گھروں میں ریفریجرٹرز، ٹیلی وژن، واشنگ مشین اور سیکڑوں دیگر الیکٹرانکس اشیا جل گئیں۔ موبائل چارجرز کافی تعداد میں پھٹ گئے۔ اہلِ علاقہ کی اطلاع پر پیسکو حکام نے جمعہ کو علاقہ میں وولٹیج کم کردیا
Swat
