(باخبر سوات ڈاٹ کام) محکمہ تعلیم کے تمام دفاتر میں کام ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔ نتیجتاًاساتذہ اور طلبہ و طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر فی میل شمیم اختر کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کے اعلان کر دہ آفیسرز کی اَپ گریڈیشن کا آرڈر جاری ہونے تک ہڑ تال جاری رہے گی۔ 19مارچ کو صوبہ بھر کے افسران بنی گالا اسلام آباد میں عمران خان کے گھر کے سامنے احتجاجی دھرنا دیں گے۔
Swat
