(باخبر سوات ڈاٹ کام) وزیر اعظم کے مشیر اور ن لیگ کے صوبائی صدر امیر مقام آج تحصیل کبل کے ڈھیرئی فٹ بال گراؤنڈ میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ ڈھیرئی فٹ بال گراونڈ کانجو میں ہزاروں کی تعداد میں کرسیاں لگائی گئی ہیں اور سٹیج تیار کیا گیا ہے۔ امیر مقام آج اتوار کو دوپہر دوبجے علاقہ میں سوئی گیس کی پائپ لائن بچھانے کا افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ فٹ بال گراونڈ میں جلسہ سے خطاب کریں گے
Swat
