(باخبر سوات ڈاٹ کام) سیدو ہسپتال میں واقع ڈاکٹر ہاسٹلز میں مبینہ طور پر ایک ڈاکٹر کو بٹ خیلہ کی رہائشی خاتون کے ساتھ رنگ رلیاں مناتے ہوئے ہسپتال کے ڈی ایم ایس نے گھیر لیا۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایم ایس نے ہسپتال ایم ایس کو واقعہ سے آگاہ کیا جس پر ایم ایس جہانگیرنے تین ڈاکٹروں پر مشتمل کمیٹی قائم کرکے انکوائری کا حکم دے دیا جس کے روشنی میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیدوشریف پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، تاہم ڈاکٹر اورخاتون پولیس کے پہنچنے سے قبل فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
Swat
