Swat

محکمہ ہائی وے کے ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحفظ صارفین عدالت سوات کے جج نے محکمہ ہائی وے کے ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف عدم حاضری پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرنے کے احکامات جاری کردئیے۔ عدالت کے جج سید زمرد شاہ کی عدالت میں اہلیان جامبیل کی طرف سے اکبر حسین ناظم نے کوکارئی جامبیل روڈ تعمیر مرمت نہ کرنے کے خلاف محکمہ ہائی وے ایکسین اور ایس ڈی او کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا تھا کہ کافی وقت گزرنے کے باوجود بھی روڈ کی تعمیر اور مرمت نہیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے محکمہ ہائی وے کے ایکسین اور ایس ڈی او نے عدالت کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ جنوری میں کوکارئی روڈ کی تعمیر مکمل ہوگی اور جامبیل روڈ اپریل تک مکمل کی جائے گی۔ عدالت میں بار بار عدم پیشی پر عدالت کے جج نے محکمہ کے افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔