Swat

سماعت و گویائی سے محروم افراد کو مشکلات کا سامنا ہے، محمد حسین

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات فیڈریشن آف دی ڈیف کے صدر یوسف علی شاہ اور جنرل سیکرٹری محمد حسین نے کہا ہے کہ سماعت و گویائی سے محروم افراد کو ڈھیر ساری مشکلات کا سامنا ہے۔ سماعت سے محروم ڈھیر ساری خواتین اور لڑکیوں کو بھی بے روزگاری کا سامنا ہے جوکہ ان کی بقا کا مسئلہ ہے۔ ایسی خواتین اور لڑکیوں کو زندگی کے مختلف شعبوں میں مدد فراہم کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 70سال سے حکومت کی جانب سے سماعت سے محروم افراد کے لیے ادویات ، بجلی اور دیگر اخراجات میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جارہی۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے مسائل کے حوالے سے بار بار اعلیٰ حکام تک رسائی کی کوشش کر رہے ہیں لیکن ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔ انہوں نے صوبائی حکومت اور اعلیٰ حکام سے اپیل کی کہ ہمارے مسائل پر غور کرکے ہماری دیرنہ مشکلات کا ازالہ کریں، اگر ہمارے مطالبات حل نہ ہوئے توہم سڑکوں پر نکل کر احتجاجی تحریک شروع کریں گے

تبصرہ کریں