(باخبر سوات ڈاٹ کام) ہسپتالوں کی مانیٹرنگ کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔صوبائی وزیر صحت کی سوات یاترا، چند منٹ کے فاصلے پر واقع سیدوشریف ہسپتال کے دورے کی زحمت تک گوارا نہ کی۔ سینئر صوبائی وزیرصحت شہرام خان تراکئی نے گذشتہ روز سوات کا یک روزہ دورہ کیاجس میں اُنہوں نے مکان باغ میں درشل اینووٹیو ریجنل سنٹر کاافتتاح کیا۔ صوبائی وزیر صحت نے افتتاح کے بعد مکان باغ سے چند منٹ کے فاصلے پر واقع سیدوشریف ٹیچنگ ہسپتال کے دورے کی زحمت تک گوارا نہ کی، تاکہ زیر التوا 500بیڈ اسپتال کی عمارت کا معائنہ کرلیتے۔ صحافیوں کے سوال پر کہا کہ اسپتال جلد کھول دیا جائے گا اور واپس چلے گئے
Swat
