Swat

بہار کی آمد سے سوات کی خوبصورتی میں اضافہ

(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں بہار کے ساتھ ہر طرف پھول ہی پھول نظر آرہے ہیں، جو فضا کو معطر کر رہے ہیں ۔ سوات میں موسم بہار کی آمد پر ہر طرف ہر یالی ہے اور سوات جس کو پھولوں اور پھلوں کا علاقہ کہا جاتا ہے، بہار کی آمد پر آڑو، سیب ،خوربانی ، الوچہ اور دیگر پھلوں کے درخت رنگا رنگ پھولوں سے سج گئے ہیں ۔ سڑک کی دونوں جانب پھلوں کے درختوں پر ہر سُو پھیلے پھول دلکش نظارہ پیش کر رہے ہیں۔ چکدرہ سے مینگورہ ، مرغزار ، بحرین ، کالام ، مدین اور دیگر علاقوں کی سڑکوں پر جانے والے لوگ سڑک کی دونوں جانب پھول ہی پھول دیکھ کر اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں ۔بہار کے موسم میں سیاحوں کے علاوہ مقامی لوگ بھی فیملی یا دووستوں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں جاکر موسم بہار سے محظوظ ہوتے ہیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔