(باخبرسوات ڈاٹ کام ) سوات میں کرکٹ کے جنون کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ودودیہ ہال میں کرکٹ شائقین کے لئے بڑا سکرین لگایا تھا جس پر سیکڑوں لوگوں نے پی ایس ایل کا فائنل میچ دیکھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مینگورہ شہاب خان کے مطابق نوجوانوں نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا تھا اور بڑے سکرین پر میچ دیکھنے کی فرمائش کی تھی جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے ودودیہ ہال میں فائنل میچ بڑے سکرین پر دیکھنے کا انتظام کیا اور لوگوں نے لوڈ شیڈنگ فری میچ دیکھا۔عوام فائنل میچ سے نے حد محظوظ ہوئے ۔
Swat
