سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل مٹہ میں ٹریفک کے تین الگ حادثات میں چار موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگئے۔وینئی کے مقام پر ٹریکٹر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار امیر گل سکنہ چپریال شدید زخمی ہوگیا۔ رونیال میں ٹرک نے موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں لعل زادہ سکنہ اشاڑے زخمی ہوا۔ برتھانہ میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دونوں موٹر سائیکل سوار سہراب خان اور عزت علی زخمی ہوگئے۔ چاروں زخمیوں کو طبی امداد کے لئے مٹہ ہسپتال منتقل کیا گیا
Swat
