Swat

پی ٹی آئی دور میں ہونے والے کاموں کی انکوائری بارے انٹی کرپشن ٹیم پہنچ گئی

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں بد عنوانی اور غیر معیاری کام کی انکوائری کے لئے محکمہ انٹی کرپشن کی خصوصی ٹیم سوات پہنچ گئی جو سوات میں ہونے والے ترقیاتی کاموں میں کرپشن اور غیر معیاری کاموں کا جائزہ لے گی۔ ٹیم کے ارکان نے مینگورہ شہر سے کام کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد وہ باقی تحصیلوں میں بھی کام کا جائزہ لے گی۔ ٹیم مینگورہ شہر میں ایک ارب روپے سے زائد بیوٹیفکیشن کے کاموں کا خصوصی معائنہ کرے گی۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔