سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ملک کے میدانی علاقوں میں موسم گرم ہوتے ہی سوات میں بدترین لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔ سوات میں اس وقت موسم بہتر ہے۔ مینگورہ شہر سمیت میدانی علاقوں میں بھی ابھی تک کسی نے پنکھے چلانا شروع نہیں کیا ہے لیکن اس کے باوجود مینگورہ شہر میں چھے سے آٹھ اور دیگر علاقوں میں چھ سے دس گھنٹے لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے کاروبارِ زندگی متاثر ہورہا ہے
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
