سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ شہریار امیر زیب اور پیپلز پارٹی ضلع سوات کے صدر عرفان چٹان نے کہا ہے کہ غریب عوام اور پاکستان پیپلز پارٹی ایک دوسرے کیلئے لازم و ملزوم ہیں۔ حکمرانوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا۔ حکمرانوں کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ تبدیلی کا نعرہ لگانے والوں نے غریبوں کو دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے۔ ٹرانس فارمر اور گیس کی پائپ پر سیاست کرنے والوں کی سیاست آخری ہچکولے کھا رہی ہے۔ لوگوں نے پیپلز پارٹی پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کانجو حجرہ طالع مند خان میں ایک شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ سے تعلق رکھنے والے درجنوں خاندانوں نے ساتھیوں سمیت پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا
Swat
