Swat

ملالہ یوسف زئی اورخاندان کے افراد کا دورۂ سوات منسوخ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی اور ان کے خاندان کے افراد کا دورۂ سوات منسوخ کردیا گیا۔ 9 اکتوبر 2012ء کو ملالہ یوسف زئی پر مینگورہ میں شدت پسندوں نے اس وقت حملہ کرکے شدید زخمی کردیا تھا، جب وہ سکول وین میں گھر جارہی تھی۔ اگلے ہی دن ان کو طبی امداد کے لئے برطانیہ منتقل کیا گیا۔ ساڑھے پانچ سال تک برطانیہ میں قیام کے بعد گذشتہ رات وہ اپنے والدین اور بھائیوں کے ہمراہ چار روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں۔ چار روزہ دورہ میں ان کا سوات کا دورہ بھی شیڈول میں تھا لیکن باوثوق ذرائع کے مطابق اعلیٰ حکام نے ان کا دورۂ سوات منسوخ کردیا۔ اب ملالہ اور ان کے والدین اپنے خاندان کے افراد اور دوست احباب سے کل ہفتہ کو اسلام آباد میں ملاقات کریں گے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں