سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات پولیس ڈرائیونگ سکول میں تیسرے بیچ نے اپنا کورس مکمل کرلیا۔ اس موقع پر ان کو اسناد اور مفت ڈرائیونگ لائسنس دینے کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ڈی پی او سوات کیپٹن (ر) واحد محمود تھے۔ اپنے خطاب میں ڈی پی او سوات نے کہا کہ سوات پولیس ڈرائیونگ سکول سوات کے عوام کے لئے پولیس کا تحفہ ہے، جہاں جدید طریقوں سے لوگوں کو ڈرائیونگ سکھائی جاتی ہے جس کے بعد وہ پروفیشنل طریقے سے ڈرائیونگ کرتے ہیں۔ اس کی وجہ سے ٹریفک رواں دواں رہے گی اور حادثات میں کمی ہوگی۔ انہوں نے سوات کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اس ڈرائیونگ سکول میں داخلہ لیں، تاکہ وہ بھی قانونی اور جدید طریقے سے ڈرائیونگ سیکھ سکیں۔ آخر میں انہوں نے کورس مکمل کرنے والوں میں اسناد اور مفت ڈرائیونگ لائسنس تقسیم کئے۔
Swat
