Swat

باؤلے کتے کے کاٹنے سے بچہ لہو لہان

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے محلہ امانکوٹ میں باؤلے کتے نے چھے سالہ بچے کو کاٹ کر لہو لہان کردیا۔ شہاب گھر کے باہر کھیل رہا تھا کہ اس دوران باؤلے کتے نے بچے پر حملہ کرکے بچے کو لہو لہان کر دیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے بچے کو طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا۔ اہلِ علاقہ نے ٹی ایم اے سے باؤلے کتوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔