Swat

کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی سے محروم ہے، محمد امین

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) امیر جماعت اسلامی ضلع سوات سابق ایم پی اے محمدامین نے کہا کہ کرپٹ اور نااہل حکمرانوں کی وجہ سے ملک ترقی سے محروم ہے۔نوجوان متحدہوکر کرپٹ نظام کا بوریا بستر گول کر دے۔ آنے والا دور جماعت اسلامی کا ہے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ولیج کونسل بارامہ میں یوتھ شمولیتی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرپٹ اورنااہل حکمرانوں کی لوٹ کھسوٹ کی وجہ سے قوم مایوسی کا شکار ہے۔ سوات کے عوام پینے کے صاف پانی اور ہسپتال میں علاج معالجہ سے محروم ہیں۔ہسپتال میں معمولی آپریشن کے لئے بھی ایک سال کا ٹائم دیا جاتا ہے جوکہ انتہائی شرمناک ہے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں