سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ن لیگ کے قائد میاں نواز شریف، مریم نواز اور امیر مقام آج اتوار کو دوپہر دو بجے کبل گراؤنڈ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ ن لیگ کے عہدیداروں کے مطابق کبل گراؤنڈ میں سٹیج تیار کرلیا گیا ہے۔ گراؤنڈ میں پچاس ہزار کے قریب کرسیاں لگائی گئی ہیں۔ دوپہر ایک بجے سے کارکنوں کی جلسہ گاہ آمد شروع ہوجائے گی۔ دو سے تین بجے کے قریب میاں نواز شریف اور مریم نواز جلسہ گاہ پہنچیں گے۔
Swat
