Swat

نامعلوم بیماری سے دو بھائیوں سمیت 4 بچے جاں بحق

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل بحرین کے علاقہ غونڈ پٹے یونین کونسل مانکیال میں نامعلوم مرض سے دو بھائیوں اور ایک بچی سمیت چار بچے جاں بحق ہوگئے۔ اس علاقہ میں بچوں میں نامعلوم بیماری پھیل گئی ہے جس کی وجہ سے تین سالہ سلمان، اس کا ڈیڑھ سالہ بھائی لقمان ولد جرنیل، چھے سالہ سرباز خان ولد ماندار اور ایک سالہ بچی فرحت ولد شاہد جاں بحق ہوگئے۔ اس علاقہ میں مزید بارہ بچوں کی طبیعت بگڑنے پر ان بچوں کو مدین ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ اس سلسلے میں اسسٹنٹ کمشنر بحرین آفتاب احمد خان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے چار بچوں کی اموات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو اطلاع ملی تھی کہ علاقہ میں کثیر تعداد میں بچے بیمار ہیں جس کی وجہ سے وہ میڈیکل ٹیم کے ہمراہ علاقہ میں پہنچے، جہاں 103بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا۔ 8 بچوں کے بلڈ سیمپل لئے گئے، تاکہ ان کا ٹیسٹ کیا جائیا اور بیماری کا پتہ چل سکے۔ انہوں نے کہا کہ آج اتوار کو علاقہ کے پندرہ سو بچوں کو خسرہ کی ویکسین پلائی جائے گی۔ اہل علاقہ کے مطابق چار بچوں کی موت اور علاقہ میں درجنوں بچوں میں نامعلوم بیماری کی وجہ سے لوگ شدید پریشان ہیں۔ انہوں نے صوبائی حکومت سے فوری طور پر علاقہ میں ڈاکٹروں کی ٹیم ارسال کرنے کا مطالبہ کیا ہے

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔