سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سعودی عرب کی حکومت کے مالی تعاون سے چکدرہ تا قندیل (مدین) تک 2 ارب روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی 82 کلومیٹر سڑک پرسعودی عرب کی حکومت کی جانب سے فنڈ بند ہونے کی وجہ سے کام بند ہوگیا۔ نتیجتاً اس سڑک پر جاری کام کو ٹھیکیداروں نے بند کردیا جس کی وجہ سے یہ سڑک اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ سوات میں شورش اور سیلاب کے بعد سعودی عرب حکومت نے چکدرہ سے مدین تک براستہ لنڈاکے، بریکوٹ، مینگورہ، خوازہ خیلہ سڑک کی تعمیر کا اعلان کیا تھا جس کا ٹینڈر ہونے کے بعد چند ماہ قبل اس روڈ پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا تھا۔ ٹھیکیداروں نے پرانی سڑک کی توسیع کے ساتھ کٹائی کاکام بھی کیا۔ تعمیراتی کام جاری تھا کہ سعودی حکومت کی جانب سے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اس روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈ بند کردیا گیا۔ اس وجہ سے ٹھیکیداروں نے کام بھی بند کر دیا۔ اب یہ 82کلومیٹر سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے اور سڑک سفر کے قابل نہیں ہے۔ اس وجہ سے اس سڑک پر سفر کرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے
Swat
