Swat

کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن سوات کا مظاہرہ

سوات (بیورورپورٹ) کوالیفائیڈ پرائمری ٹیچر ایسو سی ایشن ضلع سوات نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین جلوس کی شکل میں پریس کلب پہنچے، جہاں مظاہرین سے اپنے خطاب میں ایسو سی ایشن کے صوبائی چیئرمین سلیم جاوید، جنرل سیکرٹری سعید الرحمان، این ٹی ایس ٹیچر ایسو سی ایشن کے سوات کے صدر عقل زادہ اور دیگر نے کہا کہ سروس سٹرکچر کا خاتمہ اور سکول بیسڈ پالیسی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔ قرارداد نمبر 710 اور چھ کلاسوں کے لئے چھ اساتذہ کی پالیسی کا عملی نفاذ کیاجائے۔ انہوں نے کہا کہ ٹائم سکیل کے بدلے سروس سٹرکچر کا خاتمہ اور سکول بیسڈ پالیسی کی آڑ میں ٹرانسفر اور دوسرے کیڈرز کو پروموشن پر پابندی ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔