سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈویژنل ٹاسک فورس برائے پولیوایراڈی کیشن اینڈ ڈینگی کنٹرول اینڈ پریونیشن ملاکنڈ ڈویژن کا ایک اجلاس کمشنر ملاکنڈ ڈویژن ظہیرالاسلام شاہ کی زیر صدارت ان کے دفتر میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈی آئی جی ملاکنڈ اختر حیات خان، اضلاع سوات، بونیر، شانگلہ،ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر دیر،چترال کے ڈپٹی کمشنر ز، پولی ٹیکل ایجنٹ باجوڑ اور باجوڑ ایجنسی و تمام اضلاع کے ڈی ایچ او ز کے علاوہ ڈینگی اور پولیو سے متعلق دیگر اداروں کے نمائندوں اور افسران نے بھی شرکت کی۔ پولیو اور ڈینگی کے فوکل پرسنز نے اجلاس کو ملٹی میڈیا کے ذریعے تفصیلی بریفنگ دی اور یہ خوشخبری سنائی کہ ملاکنڈ ڈویژن سمیت صوبہ بھر میں گذشتہ ایک سال سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا ہے۔ اسی طرح بتایا گیا کہ پولیو کے خلاف ویکسین پلانے کی مہمات باقاعدگی سے جار ی ہیں۔ کمشنر ملاکنڈ نے پولیو اور ڈینگی مہم میں حصہ لینے والوں کی کو ششوں کی تعریف کی اور کہا کہ ان مہمات میں اعلیٰ کارکردگی دکھانے والوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات کی تقریب ماہ اپریل ہی میں منعقد کی جائے گی
Swat