Swat

واساسٹاف پر پولیس کا مبینہ تشدد سٹاف نے لنگوٹ کس لیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں طوفانی بارش کے بعد سڑکوں کی صفائی کے دوران واٹر سپلائی اینڈ سنیٹیشن (واسا) کے افسروں اور اہلکاروں پر ٹریفک پولیس کے مبینہ تشدد کے بعد واسا کے اہلکاروں نے ہڑتال کی جس کی وجہ سے شہر بھر میں صفائی نہ ہوسکی۔ ’’واساس‘‘ کے منیجر کے مطابق ان کے اہلکار وں نے منگل صبح سویریشہر میں بارش کے بعد صفائی کے لیے نکلے۔ رحیم آباد پولیس سٹیشن کے قریب ٹریفک پولیس اہلکاروں نے ان کے دو اسسٹنٹ منیجروں اور اہلکاروں کو صفائی سے روکا اور ان پر تشدد کیا، جس کے بعد سینی ٹیشن سٹاف نے ہڑتال کردی اور شہر کی صفائی سے انکار کر دیا۔ سٹاف نے پولیس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور ٹی ایم اے دفتر سے کچہری چوک تک احتجاجی مارچ کیا۔ منیجر کے مطابق وہ شکایت لے کر ڈی پی او کے پاس گئے ۔ اس سلسلے میں پولیس کے ترجمان سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے ان باتوں کی تردید کی اور کہا کہ واسا کے اہلکاروں نے ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی تھی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔