سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں17 اپریل سے دو روزہ سائنس فیسٹول کا انعقاد کیا جائے گا جس میں ملک بھر سے سائنسدان شرکت کریں گے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر سوات کی زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں اسسٹنٹ کمشنرز، مختلف کالجز کے پرنسپل اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پہلی بار سوات سٹیڈیم میں منعقدہ سائنس فیسٹول میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے نہ صرف شرکت کریں گے بلکہ اپنے سٹال بھی لگائیں گے۔ انھوں نے کہاکہ میلہ میں قومی اور بین الاقوامی ریکارڈ بھی بنائے جائیں گے۔الف اعلان کے ڈاکٹر جواد اقبال نے کہاکہ اس میلے کا مقصد یہ ہے کہ بچوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ کرکے مستقبل کے سائنس دانوں کے لیے راستہ ہموار کیا جائے
Swat
