سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سی ٹی ڈی پولیس سوات نے کارروائی کرکے روپوش شدت پسند کمانڈر کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایک اطلاع پر پولیس نے اوڈیگرام سے علی رضا ولد شاہ رضا کو گرفتار کرکے تفتیش کے لئے منتقل کردیا۔ ملزم نے دیگر وارداتوں کے ساتھ 2008ء میں قمبر میں ڈی ایس پی (ر) خدا بخش کے گھر اور حجرے کو آگ لگا کر خاکستر کیا تھا اور سامان لوٹ لیا تھا ۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
