سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل بحرین کے علاقہ سور باٹ میں چار ماہ کا بچہ غلطی سے چچا زاد بھائی سے پستول چل جانے سے جاں بحق ہوگیا۔ والدہ بیٹے کی موت کی خبر سن کر صدمے سے دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق سات سالہ ساگر گھر میں موجود پستول سے کھیل رہا تھا کہ اچانک اس کے ہاتھ سے گولی چل گئی اور چارپائی میں بیٹھے چار ماہ کے اس کے چچازاد بھائی سمیر کو لگی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ بیٹے کی موت کی خبر سن کر اس کی 20 سالہ والدہ گل نری زوجہ بشیر کو صدمے سے دل کا دورہ پڑگیا جس سے وہ جاں بحق ہوگئی۔ ماں بیٹے کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ اہلِ علاقہ نے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا ۔
- کمنٹس
- فیس بک کمنٹس
