Swat

بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت نشاط چوک میں کھڈوں کو مٹی سے بھرنے کا کام جاری، خصوصی رپورٹ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں ایک ارب روپے سے زائد کے ڈویژنل ہیڈ کواٹر بیوٹیفکیشن پراجیکٹ کے تحت جاری کاموں کے دوران مینگورہ شہر کے اہم اور مصروف ترین نشاط چوک میں بڑے بڑے کھڈوں سے ٹریفک جام رہتی ہے۔ ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے اب ان کھڈوں میں مٹی ڈال کر بھرنا شروع کردیا ہے ۔ ایک ارب روپے سے زائد کے پراجیکٹ میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مینگورہ بائی پاس روڈ جو درست حالت میں تھی، دوبارہ تارکول ڈالنے کا کام شروع کیا گیا ہے ۔ گرین چوک سے بائی پاس چوک تک ائیر پورٹ روڈ جو حال ہی میں بنا تھا، اس کو بھی کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا۔ شہر میں نشاط چوک، گلشن چوک، نیو روڈ، اینگروڈھیرئی روڈ اور جن کی حالت انتہائی خراب ہے ان پر اس پراجیکٹ کے ذریعے توجہ نہیں دی جارہی ہے، جس کی وجہ سے اس پراجیکٹ کو اب لوگ شک کی نظروں سے دیکھ رہے ہیں

تبصرہ کریں