Swat

آل گرینڈ ٹیچرزالائنس ایسو سی ایشن کا احتجاج

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) آل گرینڈ ٹیچرزالائنس ایسو سی ایشن نے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور ایف اے ، ایف ایس سی کے سالانہ امتحانات میں ڈیوٹی سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ ہم نے اپنے جائز مطالبات کے لئے احتجاج شروع کیا ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اساتذہ کرام کو سروس سٹرکچر کے ساتھ ٹائم سکیل دیا جائے۔ چاردرجاتی فارمولہ کالج کے طرز پر بحال کیا جائے، ٹیچرزسن کوٹہ ملازمتوں میں بحال کیا جائے اور ٹیچنگ الاؤنس دیا جائے جبکہ اضافی تعلیم پر انکریمنٹ کی سہولت بحال کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ان جائز مطالبات کو تسلیم نہ کیا گیا، تو 20اپریل سے شروع ہونے والے امتحانات سے بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔