سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122ڈاکٹر خطیر خان کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان کی نگرانی میں ریسکیو 1122 نے اب تک سوات کی سرکاری اور نجی اداروں میں ہزاروں افراد کو ابتدائی طبی امداد اور آگ سے نمٹنے کے لئے تربیت فراہم کی ہے۔ سوات یونیورسٹی زوالوجی ڈیپارٹمنٹ میں ایک دن کی خصوصی ایمرجنسی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں تمام لیکچررز اور سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار زاہد خان نے بھی شرکت کی۔ یک روزہ ایمر جنسی تربیتی ورکشاپ میں بنیادری زندگی بچانے ابتدائی طبی امداد، آگ سے بچاؤ اور نمٹنے سے متعلق آگاہی اور تربیتی سیشن کا اہتمام کیا گیا۔ سوات یونیورسٹی کے رجسٹرار زاہد خان نے ریسکیو 1122کی کارکردگی کو سراہا اور ان میں شیلڈ تقسیم کیے۔
