Swat

معروف سماجی کارکن رحمت علی عاجز انصاف کے لیے رُل گیا

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) معروف سماجی کارکن اور سکاؤٹ رحمت علی عاجز کا کہنا ہے کہ اٹھائیس جنوری کو اہل خانہ رکشہ میں رشتہ داروں کے گھر جارہے تھے کہ فضاگٹ بائی پاس چوک کے قریب ایک تیز رفتار ڈائنہ گاڑی نے رکشہ کو ٹکر مار دی، جس میں میری والدہ سمیت چھ بچے شدید زخمی ہوئے ، میرے بیٹے نے ڈرائیور کو روکنے کے لیے اشارہ کرنا چاہا جس کے نتیجے میں ڈرائیور نے اس پر گاڑی دوڑا دی۔ نتیجتاً میرا بیٹا شدیدزخمی ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے ملزم کو ڈرائیور کوگرفتار کرلیا۔ ڈرائیور نے قانونی موشگافیوں پر قابو پاتے ہوئے ضمانت حاصل کرلی۔ انہوں نے کہا کہ اب حادثے کے بعد سات افراد کے علاج کا بوجھ میرے ذمے ہے۔ والدہ کا پانچ بار آپریشن کراچکا ہوں جبکہ بیٹے بھی شدید زخمی حالت میں مختلف اسپتالوں میں پڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام جمع پونجی بچوں پر خرچ کرچکا۔ انہوں نے عدالت سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آخری امید عدالت ہوتی ہے اور عدالت میرے ساتھ انصاف سے کام لے۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔