Swat

جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں خواتین حقوق کی محافظ ہے، دردانہ صدیقی

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا کہ عورت نسلوں کی محافظ ہے۔خواتین نے ہرمشکل وقت میں مردوں کے شانہ بشانہ اسلام اور ملک کے لئے قربانیاں دی ہیں۔جماعت اسلامی حقیقی معنوں میں خواتین حقوق کی محافظ جماعت ہے۔تلوار اور قلم کے بعدعورت ہی بڑی طاقت ہے جو حقیقی تبدیلی لاسکتی ہے۔خواتین ملک میں حقیقی تبدیلی کے لئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔ ان خیالات کا اظہا رانہوں نے اوڈیگرام میں جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیر اہتمام منعقدہ خواتین کنونشن سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔کنونشن سے جماعت اسلامی حلقہ خواتین پاکستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری ایم این اے عائشہ سید ، صوبائی ناظمہ عنایت باجی ، مرکزی نائب قیمہ سکینہ شاہد اور ضلعی ناظمہ سعدیہ حیدر نے بھی خطاب کیا ۔

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔