Swat

ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے ، لیاقت بلوچ

سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام)  جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا کہ پانامہ سمیت تمام اسیکنڈلز میں ملوث تمام افراد کا بے رحمانہ احتساب کیا جائے۔ قانون سے بالاتر اقدامات سے ریاست کا نظام کمزور ہوجاتا ہے۔ سی پیک اہم منصوبہ ہے لیکن سیاستدانوں کی بے اتفاقی اور باہم دست و گر یباں ہونے سے اس کا کوئی فائدہ نہیں نکلے گا۔ متحدہ مجلس عمل کا تنظیمی ڈھانچہ 2 مئی کو مکمل ہونے کے بعد آئندہ لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ آئین کی بالادستی قائم رکھتے ہوئے بروقت انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنائے۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے الخدمت اسلامیہ سنگوٹہ سوات میں ڈونر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کے لیے کوشاں ہے۔ اللہ کے دین میں محبت و سلامتی کا پیغام پوشیدہ ہے۔ ملک میں قانون کی بالادستی ضروری ہے جس سے ریاست کا نظام مضبوط ہوگا۔ حکمران ڈومور کے مطالبے پر اپنا ناموس بیچنے سے گریز کریں۔ اس موقع پر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع اور امیر ضلع سوات محمد امین نے بھی خطاب کیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔