سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) تحصیل خوازہ خیلہ کے علاقہ باغ ڈھیرئی میں 21 سالہ پولیس سپاہی نے اپنی نو بیاہتی دلہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ 21سالہ اشرف علی کی شادی چار ماہ قبل 17 سالہ کائنات سے ہوئی تھی۔ اشرف علی کی ڈیوٹی تھانہ مدین میں تھی۔ اتوار کو چھٹی ملنے پر دوپہر کے وقت جب وہ گھر پہنچا، تو اپنی بیوی کے ساتھ کمرہ میں موجود تھا کہ اس دوران انہوں نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر اپنی بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، جس کے بعد خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی۔ فائرنگ کی آواز سننے کے بعد جب اہل خانہ نے کمرے کا دروازہ توڑا، تو دونوں مردہ حالت میں پڑے تھے۔ پولیس نے لاشیں پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کرکے تفتیش شروع کردی
Swat
