Swat

بجلی کا بارہ گھنٹے طویل بریک ڈاؤن،کاروبارِ زندگی معطل

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات بھر میں بجلی کے بارہ گھنٹے طویل بریک ڈاؤن سے کاروبارِ زندگی معطل رہا۔ صبح آٹھ بجے سے شام آٹھ بجے تک ضلع بھر میں بجلی کی فراہمی معطل رہی جس کی وجہ سے بازار ، سرکاری و نجی دفاتر میں کام ٹھپ رہا اور پانی کی سپلائی بھی گھروں کو نہ ہو سکی۔ اس سلسلے میں پیسکو سوات سے رابطہ کیا گیا، تو انہوں نے کہا کہ تھانہ ، الہ ڈھنڈ میں نئے گرِڈ سٹیشن تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جس کو لائن فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے آج منگل کو بھی صبح سے شام تک بجلی کی فراہمی بند رہے گی۔

اشتہار / Advertisement