Swat

سوات بورڈ ہڑتال، ا نٹرمیڈیٹ امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  سوات تعلیمی بورڈ میں ملازمین کی جانب سے ایک ہفتہ سے جاری غیر معینہ مدتی ہڑتال کی وجہ سے 20 اپریل سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا۔ تعلیمی بورڈ کے ملازمین نے ایک ہفتہ قبل اپنے مطالبات کے حق میں ہڑتال شروع کی تھی جو غیر معینہ مدت اور مطالبات تسلیم ہونے تک ہے۔ 20 اپریل کو اایف اے، ایف ایس سی کے امتحانات شروع ہورہے ہیں۔ جاری ہڑتال کی وجہ سے امتحانات ملتوی ہونے کا خدشہ ہے جس کی وجہ سے سوات، بونیر اور شانگلہ کے ہزاروں طلبہ و طالبات متاثر ہوں گے۔ان طلبہ و طالبات کو ابھی تک رول نمبر بھی فراہم نہیں کیے گئے ہیں۔ پیر کو بھی بورڈ کے ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور اپنے مطالبات کے حق میں نعرے لگائے

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔