سوات(باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری رہا۔ بارش کی وجہ سے سوات میں سردی لوٹ آئی اور لوگوں نے دوبارہ گرم کپڑے اور سوئیٹر پہننا شروع کر دئیے۔ پیر کے بعد منگل کو بھی سوات کے بیشتر علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش اور بالائی پہاڑوں پر ہلکی برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ ہفتہ کے روز تک جاری رہنے کا امکان ہے جس کی وجہ سے اس ہفتہ سوات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا
Swat
