Swat

ضلع ناظم کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کبل کا اچانک دورہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان نے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال کبل کا اچانک دورہ کیا۔ دورہ کے دوران انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا اور مریضوں سے علاج کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر لوڈ شیڈنگ سے نجات کے لئے ضلع ناظم نے ہسپتال میں سولر انرجی سسٹم لگانے کا اعلان کیا۔ ضلع ناظم نے ہسپتال میں سہولیات کی کمی پر برہمی کا اظہار بھی کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کی مشکلات کو جلد دور کیا جائے۔بعد میں ضلع ناظم نے بریکوٹ ہسپتال اور مختلف بی ایچ یوز کا بھی اچانک دورہ کیا۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔