Swat

اقلیت اور خواتین ممبران کے ساتھ فنڈز میں زیادتی کی جا رہی ہے، چندر شوباش

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)  اقلیتی کونسلر تحصیل کونسل خوازہ خیلہ چندر شوباش نے کہا ہے کہ تحصیل کونسل میں ہمارے اور خواتین ممبران کے ساتھ فنڈز میں زیادتی کی جارہی ہے۔ خواتین اور اقلیت ممبران کے لیے الگ اور مسلم اکثریت کے لیے الگ فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اس ملک میں دو قوانین چلتے ہیں۔ اگر واقعی دو قوانین چل سکتے ہوں،تو پھر ٹھیک ہے۔ اگر ایسا نہیں ہے، تو پھر ہمارے ساتھ یہ ظلم کیوں ہو رہا ہے۔ ہمیں فنڈز کیوں کم دیے جاتے ہیں، پچھلے ادوارمیں تین بجٹوں میں ہمیں مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔ ہمیں انتہائی کم فنڈز دئیے جاتے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ہمیں فنڈ کا چوتھائی حصہ جبکہ امسلم اکثیریت کو سو فیصد حصہ دیا گیا۔ تحصیل کونسل خوازہ خیلہ کے ممبران بند کمروں اور ہوٹلوں میں بیٹھ کر فنڈز تقسیم کرتے ہیں اور پھر صرف دکھاوے کے لیے قرارداد کے ذریعے اسے پاس کیا جاتا ہے۔ہم سے کسی قسم کی کوئی مشاورت نہیں ہوتی۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔