سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ بار کے انتخابات کے لئے امیدواروں کی حتمی لسٹ جاری کردی گئی۔ الیکشن بورڈ کے چیئرمین رضا اللہ خان اور جنرل سیکرٹری خواجہ صلاح الدین کے مطابق 28 اپریل کو ہونے والے انتخابات میں صدر کے لئے عبدالحلیم اور سعید خان، نائب صدر کے لئے سجاد انور اور سید فضل الرحمان، جنرل سیکرٹری کے لئے سید عمر علی شاہ اور یوسف خان، جائنٹ سیکرٹری کے لئے ارشد اقبال اور فضل امین اور فنانس کے لئے عزیز احمد اور شوکت علی کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ فنانس سیکرٹری کے لئے عمر صادق بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔ ایگزیکٹیو کونسل کے لئے سوات سے محمد حیات، شانگلہ سے شبیر خان، بونیر سے عبدالقیوم، ملاکنڈ سے شفیق احمد، دیر لوئر سے محمد طارق، دیر اپر سے زبیر اور چترال سے رحیم اللہ بلا مقابلہ ممبران منتخب ہوگئے
Swat
