Swat

نئے پاکستان بنانے والوں نے صوبے کا بیڑا غرق کر دیا، شہریار امیر زیب

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما شہزادہ میانگل شہریا ر امیرزیب نے کہا ہے کہ نئے پاکستان کے بجائے اگر نظام کوٹھیک کردیا جائے، تو خوشحالی و ترقی کا دور شروع ہوگا۔ نئے پاکستان بنانے والے ایک چھوٹے صوبے کے مسائل حل نہ کرسکے۔ موجودہ صوبائی حکومت کے پانچ سالہ دور میں اساتذہ، ڈاکٹروں، پٹواریوں اور د یگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والوں نے ریکارڈ تعداد میں احتجاج کئے۔ خیبر پختونخوا میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ ممبرانِ اسمبلی وزرا پرکرپشن کے الزامات لگا رہے ہیں جب کہ وزرا چیف منسٹر پر کرپشن کے الزامات لگاتے نظرآ رہے ہیں۔ عوامی مسائل کے حل کے لیے کسی قسم کے عملی اقدامات نہیں ہوئے۔ حکمران جماعت سوشل میڈیا کی ترقی سے نکل کر زمینی حقائق کا سامنا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز نویکلے میں ایک شمولیتی اجتماع سے خطا ب کرتے ہوئے کیا

تبصرہ کریں