سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات یونیورسٹی کے ملازمین نے مطالبات کے حق میں دوسرے روز بھی احتجاج کیا اور ہاتھوں میں کالی پٹیاں باندھ کرہڑتال کی۔ ملازمین نے حکمرانوں کے خلاف نعرہ بازی کی۔ انہوں نے کہا کہ ہر محکمے کے ملازمین کے مسائل حل ہوتے ہیں، لیکن سوات یونیورسٹی کے ملازمین کے مسائل کو مسائل ہی نہیں سمجھا جاتا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر اَپ گریڈیشن، ٹایم سکیل اور میڈیکل الاؤنس کا مسئلہ حل کریں، ورنہ احتجاج کو مزید تیز کرکے احتجاجی تحریک شروع کریں گے
Swat
