سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) سوات میں نجی سکول مالکان نے دوسرے روز بھی ضلع بھر کے تمام نجی سکولوں کو احتجاجاً بند رکھا اور اپنے مطالبات کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے اپنے خطاب میں پی ایس ایم اے کے ضلعی صدر عبدالجلیل خان، نائب صدر ثواب خان، نثار احمد اور دیگر نے کہا کہ ہمیں کسی بھی صورت نجی تعلیمی اداروں میں این جی اوز کی مداخلت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکروٹنی کمیٹی میں غیر ملکی این جی اوکے پے درپے رول پر کام کرنے والے ڈی ایم او کے بجائے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تعینات کیا جائے، اسی طرح صوبائی سطح پر پی ایس ایم افسران کے بجائے ماہرینِ تعلیم ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن کو تعینات کیا جائے
Swat