Swat

دارالقضا، ججز اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان دلچسپ مکالموں کا تبادلہ

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام)   پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ میں وکلا کی جانب سے بیماری کے بہانے پر ججز اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے۔ منگل کو جسٹس غنضفر علی اور جسٹس محمد ابراہیم پر مشتمل ڈویژن بنچ نے مقدمات کی سماعت کی تو ایک سے ایک مقدمہ میں پیش ہونے پر جب سائلین سے ان کے وکیل کے بارے میں پوچھا گیا، تو عدالت کو جواب دیا گیا کہ وکیل صاحب آج بیمار ہیں۔ اس طرح کے کئی مقدمات میں جب یہ جواب ملا، تو اس پر جسٹس غنضفر علی نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل رحیم شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے میں سوات بنچ میں آیا ہوں، یہاں کے وکلا کچھ زیادہ بیمار ہونے لگے ہیں۔ فاضل جج نے اے اے جی سے کہا کہ کیوں نہ یہاں ہائی کورٹ میں وکلا کے لئے ہسپتال قائم کریں؟ جس پر اے اے جی نے کہا کہ سر جس طرح آپ حکم دیں

اشتہار / Advertisement
اس تحریر کو شیئر کریں:

⭐ آپ کو یہ تحریر کیسی لگی؟ (درجہ بندی کریں)

براہ کرم اس تحریر کو 1 سے 5 ستاروں کے درمیان ریٹنگ دیں

اوسط ریٹنگ: 0 / 5 (0 ووٹ)

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔