سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) مینگورہ کے نواحی علاقہ قمبر بائی پاس پر کچے مکان کی چھت منہدم ہونے سے تین خواتین اور دو بچوں سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ گذشتہ رات بارشوں سے خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے گھر کے ایک کمرہ میں موجود تین خواتین اور دو بچے ملبے تلے دب گئے، جن کو بعد میں ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ملبے سے زخمی حالت میں نکال کر طبی امداد کے لئے شیخ زید النہیان ہسپتال سیدو شریف منتقل کردیا
Swat
