Swat

کے پی فوڈ سیفٹی نے غیر معیاری اشیائے خور و نوش کے خلاف طبل جنگ بجا دیا

سوات (باخبر سوات ڈاٹ کام) خیبر پختون خواہ فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے ڈویژن بھر میں غیر معیاری اشیائے خور و نوش کے خلاف آپریشن کا اعلان کردیا۔اس حوالے سے فوڈسیفٹی اینڈحلال فوڈاتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اسدقاسم اوراسسٹنٹ ڈائریکٹر مرادعلی خان نے ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ خان اور سوات ٹریڈرز فیڈریشن کے صدر عبدالرحیم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ اتھارٹی نے خیبرپختونخوامیں اکیس مارچ 2018ء سے کام شروع کردیاہے۔ اس دوران سوات میں چارسو ہوٹلوں، بیکریوں، فوڈانڈسٹریوں کو چیک کیا جس میں ایک سو دس کو ایمپروومنٹ نوٹس جاری کئے جبکہ بعض آئس کریم فیکٹریوں کو سیل کردیا۔ انہوں نے کہاکہ فوڈسیفٹی اینڈحلال فوڈاتھارٹی کی ٹیم ماہر افراد پر مشتمل ہے جو بڑے سائنٹفک طریقے سے معائنہ کررہی ہے، جس کا مقصد لوگوں کو معیاری اور حلال خوراک فراہم کرنا ہے۔

اشتہار / Advertisement

اپنا تبصرہ تحریر کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کی نشاندہی * سے کی گئی ہے۔